عام انتخا با ت سے پہلے چوہدری نثار کو بڑی خو شخبری مل گئی

عام انتخا با ت سے پہلے ہی چوہدری نثا ر علی کان کو بڑی خو شخبری مل گئی، ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال،چیئرمین لکھن راجہ فیصل اقبال اور چیر مین موہری غزن بابر بھٹی نے الیکشن 2018میں این اے 59 سے چوہدری نثار علی خان کی بھر پور حمایت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں سے چوہدری نثار کو بھرپور طریقے سے کامیاب کروائیں گے اور دیگر یونین کونسلوں کے گروپوں سے رابطہ کر کے بھی چوہدری نثار کی حمایت میں بھر پور انداز میں مہم چلائیں گے ۔

کیونکہ چوہدری نثار ایک محب وطن اور با اصول سیاستدان ہیں اور ان کی اپنے حلقے اور ملک کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔اس موقع پر چوہدری نثار نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرا جینا , مرنا ملک اور اپنے حلقے کے عوام کے لیے ہے۔پہلے بھی خدمت کی اور آئندہ بھی اپنے سچائی کا مشن جاری رکھوں گا۔ اور شکر اللہ کا کہ دوستوں اور عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.