Daily Taqat

چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کا باضابطہ اعلان وہ آئندہ چند روز میں ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے دورہ کے دوران کریں گے۔

سابق وزیر داخلہ کی زیر صدارت حلقہ این اے 63 سے مسلم لیگ (ن) کے کونسلرز، ناظمین اور نائب ناظمین سمیت پارٹی عہدیداروں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی حاجی عمر فاروق بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر شرکاء نے چوہدری نثار کو حلقہ این اے 63 میں اپنی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے جاری عوامی رابطہ مہم سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ چند روز میں چوہدری نثار واہ کینٹ اور ٹیکسلا کا دورہ کریں گے۔ جہاں وہ باضابطہ طور پر مذکورہ حلقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان کریں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »