چوہدری نثار نے الیکشن میں ناکامی کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کردیا

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے الیکشن 2018 میں ناکامی کے بعد بالآخر خاموشی توڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق اختلافات کے باعث مسلم لیگ ن سے الگ ہونے والے چوہدری نثار نے اعلان کیا ہے کہ اُن کا کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں۔

چوہدری نثار کا کا کہنا تھا کہ احتساب اور انتقام میں فرق ہونا چاہیے، ملک شدید محاذ آرائی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ہرطرف تصادم اور جنگ و جدل کا سماں ہے، مسائل پر توجہ نہ دی گئی تو ملک میں عدم استحکام بڑھے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ آج سیاست گالم گلوچ اور تصادم کا دوسرا نام بن چکی ہے، سچ اور جھوٹ میں تفریق ختم ہوچکی ہے۔ چوہدری نثار نے نام لیے بغیر اپوزیشن کی آل پارٹی کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن حکومت کو تھوڑا وقت دے۔

یاد رہے کہ چوہدری نثار میاں نواز شریف سے اختلافات کے باعث الیکشن سے قبل پارٹی سے الگ ہوگئے تھے۔ وہ جیپ کے نشان پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی دو دو نشستوں سے الیکشن میں‌ اترے، مگر تین نشستوں‌ پر انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.