Latest news

پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نا اٹھانے پر چوہدرری نثار سے جواب طلب

لاہور : ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے پر چوہدری نثار سے جواب طلب کر لیاہے اور الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری کر دیاہے ۔مقامی وکیل مجید سرور کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ابھی تک چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی کے حلقے کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا ہے جس کی وجہ سے ان کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہے اور علاقے میں ترقیاتی کام بھی نہیں ہو سکتے ۔درخواست گزار کا کہناتھا کہ چوہدری نثار کا حلف نہ لینا ووٹ اور ووٹرز کی توہین ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.