پی ٹی آئی آج شیخوپورہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرےگی،جلسےکی تمام تیاریاں مکمل

شیخوپورہ:  تحریک انصاف آج شیخوپورہ ہاکی گراؤنڈ میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ شیخوپورہ میں آج کے ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ اس موقع پر کارکنوں کی جانب سے بھنگڑے ڈالے جبکہ گھوڑا ڈانس اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
جلسے کیلئے پنڈال میں ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں اور پنڈال کو پارٹی پرچموں اورپارٹی قیادت کے بڑے بڑے پینافلیکس سے سجا دیا گیا ہے  اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلسے سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.