چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے 4مقدمات کی درخواست کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف انسدادی دہشتگردی عدالت میں ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس سمیت 4 مقدمات کی سماعت آج ہوگی۔ چاروں مقدمات سال 2014 میں ڈی چوک دھرنے کے دوران درج کیے گئے تھے۔

عمران خان کیخلاف مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند سماعت کریں گے۔ عمران خان ایس ایس پی تشدد کیس، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ سمیت چاروں مقدمات میں نامزد ملزم ہیں اور عدالت سے 2 جنوری تک عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

امکان ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج پانچویں بار عدالت میں پیش ہوں گے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے 13دسمبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں دو جنوری تک کی توسیع کی تھی۔عدالت نے دہشتگردی کی دفعات ختم کرکے مقدمات سول عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

عمران خان کے علاوہ سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری بھی ان مقدمات میں شریک ملزم ہیں۔ عدالت نے سربراہ عوامی تحریک کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.