Daily Taqat

عثمان یوسف مبین تین سال کے لیے بطور چیئرمین نادرا تعینات

اسلام آباد: عثمان یوسف مبین کو ایک مرتبہ پھر تین سال کے لیے بطور چیئرمین نادرا تعینات کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ عثمان یوسف مبین کی تعیناتی کا فیصلہ وفاقی کابینہ میں اجلاس میں کیا گیا تھا۔ادارے کے چیرمین کی عدم تعیناتی کی وجہ سے شناختی کارڈ کے اجراکا کام متاثر ہورہا تھا کیونکہ شناختی کارڈر کے اجرا کے سلسلے میں چیئرمین نادرا کے دستخط کی ضرورت ہوتی ہے۔صرف دو روز کے دوران تقریباً 3 لاکھ نئے شناختی کارڈز، ب فارمز، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس اور ڈیتھ سرٹیفیکٹس جاری نہیں ہوسکے تھے جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،چیئرمین نادرا کا عہدہ دو روز سے خالی تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »