چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کاکوئٹہ میں اہم اجلاس، افسران کیخلاف تحقیقات کی منظوری

کوئٹہ : چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا  کوئٹہ میں اہم اجلاس ،سابق سپیکربلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی، سابق سیکریٹری اعظم داوی، سابق ممبر بورڈ آف ریونیو محکمہ مال بلوچستان سرور جاوید اور محکمہ ریونیو کے دیگر افسران کیخلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات جبکہ سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان علی ظہیرہزارہ اور سابق چیئرمین بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعادت انور اور محکمہ میڈیکل اسٹوربلوچستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر یوسف بزنجو ،ڈاکٹرعابدامین و دیگر کیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق ممبر بورڈ آف ریونیو محکمہ مال بلوچستان سرور جاوید اور محکمہ ریونیو کے دیگر افسران کے کیخلاف تحقیقات کی منظوری دی۔ بورڈ آف ریونیو کے اعلی آفیسر نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر کوئٹہ میں کچلاک روڈ پر 29ایکڑ زمین غلط الاٹ کرکے سرکاری خزانے کو تقریبا تیس کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا اجلاس میں سابق اسپیکربلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی اور سابق سیکریٹری اعظم داوی کیخلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کی بھی منظوری دی گئی جان محمد جمالی اور محمد اعظم داوی پر اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے نیب ایگزیکٹیو اجلاس میں سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان علی ظہیرہزارہ اور سابق چیئرمین بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعادت انور کیخلاف کرپشن ریفرنس دائرکرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ دونوں سابق سرکاری آفیسران نے ژوب میر علی خان روڈ کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دے کر بدلے میں مبینہ طور پر تین کروڑروپے کی رشوت کی مد میں وصول کئے محکمہ میڈیکل اسٹوربلوچستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر یوسف بزنجو ،ڈاکٹرعابدامین و دیگر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ملزمان نے دل کے مریضوں کے لئے اسٹنٹ کی خریداری میں مبینہ طور پر تقریباً دس کروڑ روپے کی خرد برد کی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.