Latest news

نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد :  چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں  بد عنوانی کے ریفرنسز، انوسٹی گیشنز اور  انکوائریز کی منظوری کا امکان ہے، چیئرمین نیب نے کہا کہ  326 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے،  بد عنوانی تمام برائیوں کی جڑ اور ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،

چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ  نیب افسران بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں، میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.