Daily Taqat

چیئرمین نیب نے کرپشن کے 22 مقدمات کی باقاعدہ تحقیقات کی منظوری دے دی

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری سمیت کئی سابق وفاقی وزراء نیب کے ریڈار پر آ گئے۔ چیئرمین نیب نے ثناءاللہ زہری، خواجہ سعد رفیق، انوشہ رحمن، منظور وٹو و دیگر کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ نیب نے کرپشن کے 22 مقدمات کی باقاعدہ تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرِصدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری، سابق وزیراعلی پنجاب منظور وٹو، سابق وفاقی وزیر سعد رفیق اور ریلوے افسران سمیت دیگر کیخلاف انکوائریز کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ نے کرپشن کے 22 مقدمات کی باقاعدہ تحقیقات کی منظوری دی ہے۔ سابق وفاقی وزراء اسحاق ڈار، انوشہ رحمان، خواجہ سعد رفیق سمیت سلمان رفیق اور احتساب کمیشن خیبرپختونخوا کے افسران کیخلاف انکوائری کی منظوری بھی دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ نے 5 مقدمات کے باقاعدہ ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کرنے کی منظوری دی۔ جبکہ سابق وفاقی سیکرٹری شہزاد ارباب اور عمران چودھری کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ چیئرمین نیب کا کہنا ہے احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل جاری رہے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »