ایک ہاتھ سے کیچ پکڑنے پڑ لاکھوں ڈالر انعام

وی لینگٹن: اگلے مہینے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ٹریننگ کیمپ میں تیاریاں کر رہے ہیں ،لیکن اب نیوزی لینڈ میں تماشائیوں کی  بھی تیاریاں  زور شور پر ہیں ہیں کیو نکہ نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر تماشائیوں کو ایک ہاتھ سے کیچ تھامنے پر لاکھوں ڈالرز انعام ملے گا۔
نیوزی لینڈ میں محدود اوورز کے میچز کے دوران ایک بار پھر تماشائیوں کو ایک ہاتھ سے کیچ تھامنے پر لاکھوں ڈالرز انعام ملنے کا اعلان کر دیا گیا۔ یہ اسکیم ایک کمپنی کی جانب سے 2 برس قبل ورلڈ کپ کے موقع پر متعارف کرائی گئی تھی تاہم اب اس نے دوبارہ اعلان کیاکہ اس ہوم سیریز میں ویسٹ انڈیز، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان محدود اوورز کے میچز میں 18 سال سے بڑی عمر اور مذکورہ کمپنی کی ٹی شرٹ میں ملبوس کوئی بھی تماشائی کسی چھکے کو باﺅنڈری سے باہر ایک ہاتھ سے کیچ کرے تو اس کو انعام ملے گا، ایسے پہلے تماشائی کو 50 ہزار ڈالر اور مجموعی طور پر اگر تمام 23 میچز میں ایک ایک کیچ تھاما جاتا ہے تو 11 لاکھ 50 ہزار ڈالر تقسیم کیے جائینگے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.