Daily Taqat

شکیل آفریدی کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں ہورہی : ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شکیل آفریدی کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں ہورہی اور یہ معاملہ وزارت داخلہ دیکھ رہی ہے

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے شکیل آفریدی کے معاملے پر کسی قسم کی بھی ڈیل کی تردید کر دی۔

ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں 33 سال قید کی سزا پانے والے شکیل آفریدی کو گزشتہ دنوں سیکیورٹی خدشات پر پشاور جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب  رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سی آئی اے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور جیل سے فرار کرانا چاہتی تھی لیکن بروقت اطلاع ملنے پر آئی ایس آئی نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھاکہ پاکستان نے کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ او آئی سی رابطہ گروپ میں اٹھایا جب کہ سیکریٹری خارجہ نےواضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل مذاکرات ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کا قلمدان وزیراعظم کے پاس ہے۔

افغان مہاجرین پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی پاکستان میں موجودگی دہشت گردوں کو چھپنے کا موقع دیتی ہے، افغان مہاجرین کی واپسی صرف پاکستان کی نہیں عالمی برادری کہ مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ترجمان نےکہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو تمام بنیادی حقوق دینے کے لیے کام ہورہا ہے، توقع ہے اصلاحات کا عمل موجودہ حکومت کے دورمیں ہی مکمل ہوجائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »