کے ایم سی کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ،

کراچی کے لوگوں کوکھیل کے لئے کھیل کے میدان اور تفریح کے لئے پارک بھی مل جائیں گے،کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے کل سے بڑا آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ ٹاسک فورس نے بڑے آپریشن کےد وران رفاہی سمیت 20 ہزار سے زائد پلاٹوںسے قبضہ ہٹانے پر کام شروع کیا جائےگا اور 8 بڑے پارک بھی واگزار کرائے جائیں گے ۔

کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ ٹاسک فورس پہلے مرحلے میں رفاہی پلاٹوں پر بنے شادی ہال مسمار کرے گی ،اس دوران مزاحمت روکنے کے لئے رینجرز اور پولیس کی ٹیمیں بھی ساتھ ہوگئیں۔

اورنگی ٹاون میں کئی کھرب روپے مالیت کی زمین پر قبضہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے اورنگی کے مختلف علاقوں میں سرکاری اسکولوں اور کالجوں کی زمین پر قبضہ کیا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.