Daily Taqat

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 3100 کنال زرعی زمین کے مالک، اثاثوں کی تفصیلات جاری

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی کروڑوں روپوں کی جائیداد کے مالک نکلے۔ سابق وزیراعظم کے داماد 3100 کنال زرعی زمین کے مالکانہ حقوق رکھتے ہیں۔ جس میں سے 172 کنال اراضی مانسہرہ میں موجود ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی کے بعد انکے داماد کا بھی کروڑوں روپے کے اثاثہ جات رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان سے ماہانہ 1500 سعودی ریال وظیفے کی مد میں لینے والے کپٹن ریٹائیرڈ محمد صفدر کروڑوں روپے کے اثاثہ جات رکھتے ہیں۔

داماد صاحب کی کل زرعی اراضی 3100 کنال ہے جس میں راجن پور میں 2922 کنال، مانسہرہ میں 172 کنال، جلو گاؤں مانسہرہ 73 کنال اور مانسہرہ دائغ براہ میں 60 کنال اراضی کے مالک ہیں۔ موصوف کے پاس 4 کروڑ 14 لاکھ روپے کے کل اثاثہ جات ہیں۔ اس کے علاوہ صفدر صاحب نے سندر انڈسڑیل ایریا میں زیر تعمیر فلور مل میں 34 لاکھ کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔ سادگی کی انتہا تو دیکھیے کہ اسلام آباد میں ایک پلاٹ ہے جس کو قسطوں پر حاصل کیا گیا ہے۔ کپٹن صفدر کے پاس موجود جیولری کی قیمت 10 لاکھ اور انکے پاس موجود ٹریکٹر کی قیمت 7 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »