کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کامیاب کارروائی ،خاتون سمگلر گرفتار

پشاور: (یو این پی) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے  کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں ہیر ؤ ئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کرخاتون سمگلر گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت قبائلی علاقہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیر ؤئن سمگل کی جائیگی اس اطلاع پر ایس پی رورل شفیع اللہ خان گنڈاپور کی نگرانی میں ڈی ایس پی رورل یاسین خان کی زیر قیادت میں ایس ایچ او ارمڑ شاکر اللہ آفریدی ، اور دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے بمقام ورسک نہر روڈ نزد با غوانان بازار پر ناکہ بندی کی ناکہ بندی کے دوران ملزمہ مسماۃ گلشن بی بی زوجہ محمد صدیق سکنہ گنج شیخ آباد نمبر 3 کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے شاپینگ بیگ میں 5 کلو گرام ہیرؤئن اعلی کوالٹی برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.