Daily Taqat

نواز شریف بھارتی وزیراعظم کے ساتھ محبت دکھاکر اپنی پارٹی کے حق میں مہم چلارہے ہیں : عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ محبت دکھاکر اپنی پارٹی کے حق میں مہم چلارہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا مودی سے محبت جتانے کا مقصد کاروباری مفادات کو تحفظ دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے حق میں مہم چلانے پر نواز شریف کو سراہتا ہوں، وہ جس طرح مودی کی زبان بول رہے ہیں تو بڑی تعداد میں لوگ ن لیگ کو چھوڑ دیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اتنے زیادہ لوگ ن لیگ سے آئیں گے کہ شاید پی ٹی آئی بھی انھیں نہ لے سکے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »