پیپلزپارٹی والے سینیٹ الیکشن خریدنے کی بات کررہے ہیں:فواد چودھری

کراچی: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ ایک ہی سکے کے دورخ ہیں، نوازشریف اپناحساب دینے کوتیارنہیں، پیپلزپارٹی والے سینیٹ الیکشن خریدنے کی بات کررہے ہیں،آصف زرداری کوبھی اب سیاست کاخیال آگیاہے، فواد چودھری نے کہا کہ قصورمیں مظاہرین پرفائرنگ کی گئی، کراچی میں پولیس کے غنڈے نے نقیب کوقتل کیا،پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواپولیس کانقشہ بدل دیا،انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس کی بھرتیاں میرٹ پرہوتی ہیں،ماضی میں بھی جعلی مقابلوں میں معصوم لوگوں کوماراگیا،سندھ حکومت ڈھائی ارب روپے رینجرزکودے رہی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.