Latest news

اٹک : سوات سےلاہور جانے والی بس کو حادثہ، 13 افراد جاں بحق، 20 زخمی

اٹک کے قریب  مسافر بس پھسلن کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ میں 13 مسافر جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بس کو حادثہ براہمہ انٹرچینج پر سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا۔حادثے کا شکار بس میں 59 مسافر سوار تھے۔ پولیس حکام واقعے کی مزید تفتیش کررہے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.