ملزم عمران کے گھر جلاؤ اور پتھراؤ کے پیچھے کونسی سیاسی جماعت ملوث

پنجاب حکومت کے ترجما ن ملک احمد خان نے الزام لگایا ہے کہ زینب قتل واقعےکے بعد قصور بھر میں ہنگاموں کے پیچھے پاکستان پیپلزپارٹی کا ہاتھ تھا۔ انھوں نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے

بیان جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخلاقیات کا درس دینا پیپلزپارٹی کے منہ سے اچھا نہیں لگتا ۔انھوںنے کہا کہ یہ وہی پیپلزپارٹی ہے جس نے قصور واقعے پر لوگوں کو اشتعال دلایا۔ جلائو گھیرائو ، سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ اور عوام کو مشتعل کرنے میں پیپلزپارٹی کے کارکن ملوث ہیں۔ انھوںنے کہا کہ قصور آکر توڑ پھوڑکرنے والے مقامی افراد نہیں بلکہ باہر سے بلائے گئے لوگ تھے ۔ اوریہ پیپلزپارٹی کے کارکن تھے۔ واضح رہے کہ خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ ایک مظلوم باپ کو ساتھ بٹھا کر پریس کانفرنس میں تالیاں بجانا اور قہقہے مارنا پنجاب حکومت کا شرمناک فعل تھا


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.