بیورو چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی جانب سےنیب کی کارکردگی کاجائزہ

اسلام آباد :  قومی احتساب بیورو چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹر میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔
چیئرمین نیب نے مختلف ریجنل بیوروز میں اس وقت جاری تقریباً499انکوائریوں ، 287انوسٹی گیشنز کے بارے میں ہدایت کی کہ بتایاجائے کہ یہ انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز کتنے عرصے سے نیب کے مختلف ریجنل بیوروز میں جاری ہیں اور پہلے سے طے شدہ قانون کے مطابق 10ماہ کے وقت کے اندر یہ انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچائی گئیں تاکہ ان کو بدعنوانی کے ریفرنس کی صورت میں معززاحتساب عدالتوں میں دائر کیاجاتا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.