بجٹ خسارے میں کمی اورزرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے

مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بجٹ خسارے میں کمی لانا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ آسان اہداف نہیں ہوتا، بجٹ خسارے میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔

انفرادی ٹیکسوں میں کمی لاتے ہوئے اس کا دائرہ پھیلاؤں گا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا مشیر خزانہ، محصولات اور معاشی امورمقرر ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، نواز شریف اوروزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بھی شکر گزار ہوں۔

خیال رہے مفتاح اسماعیل کو حکومت نے وزیر اعظم کا مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور بنانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، مفتاح اسماعیل نے پنسلوانیا کے وارٹن اسکول سے پبلک فنانس اور پولیٹیکل اکنامی میں ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.