Daily Taqat

بھائی نے غیرت کے نام پر شادی شدہ بہن کو قتل کردیا

غیرت کے نام پر بھائی نے شادی شدہ بہن کو قتل کردیا، مقتولہ چھ ماہ کے بچے کی ماں تھی اور روٹھ کر میکے آئی ہوئی تھی۔

نواحی علاقے مولیا چشتی کے رہائشی منشاءکی بیٹی شکراں بی بی کی منچن آباد میں شادی ہوئی تھی، مقتولہ روٹھ کر اپنے میکے آئی ہوئی تھی کہ گزشتہ شب بھائی سلیم نے غیرت کے نام پر سگی بہن کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم سلیم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا تاہم قتل کی اس واردات کے مرکزی ملزم تصور کئے جانے والے ملزم سلیم کے بھائی شہزاد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق حقائق ملزم کی گرفتاری کے بعد پتہ چلیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »