Daily Taqat

حب میں فٹبال میچ کے دوران دھماکا، 12 افراد زخمی

حب: ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب میں فٹبال گراؤنڈ میں دھماکے سے 12 افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا کے مطابق حب کے الہ آباد ٹاؤن کے فٹبال گراؤنڈ میں میچ جاری تھا کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ پولیس نے فٹبال گراؤنڈ اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »