بینظیربھٹوائیرپورٹ پرنجی ائیرلائن تاخیر کاشکارہوگئی،مسافروں کا احتجاج

راولپنڈی: بےنظیر بھٹو ایئر پورٹ سے ابوظہبی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز16 گھنٹے تاخیر کا شکارہو گئی جس پر مسافر سراپا احتجاج ہیں، ایئر پورٹ سیکیورٹی کے مبینہ تشدد سے 2 مسافر بے ہوش ہوگئے، نجی ایئر لائن کی پرواز نے گزشتہ شام 6 بجے روانہ ہونا تھالیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر تاحال روانہ نہ ہوسکی جس پر مسافروں نے احتجاج کیا تو ایئر پورٹ سیکیورٹی اہلکاروں نے مسافروں کو تشدد کا نشانا بنا دیاجس کے نتیجے میں 2 مسافر بے ہوش ہو گئے،مسافروں نے دہائی کرتے ہوئے کہا کہ بیشتر مسافروں کا ویزہ آج ختم ہو رہا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.