Daily Taqat

کراچی، بن قاسم تھری کا 450 میگا واٹ یونٹ نمبرون کا گیس ٹربائن دھماکے سے تباہ

کراچی: کے الیکٹرک کا پاور پلانٹ بن قاسم تھری کا 450 میگا واٹ یونٹ نمبر ون کا گیس ٹربائن دھماکے سے تباہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹربائن ٹرپ ہونے سے ٹربائن کے تمام بلیڈ مکمل طور پر ٹوٹ گے جبکہ یونٹ سے 450میگاواٹ بجلی کی فراہمی بند ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق یونٹ کی مرمت اور آپریشنل ہونے میں تین سے چار ماہ کا عرصہ لگے گا۔

انہوں نے بتایا کہ بن قاسم پاور پلانٹ تھری کا یونٹ تمیشننگ اور کاکردگی ٹیسٹ کے بعد پانچ جولائی سے 450میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا تھا، پاور پلانٹ گیس ٹربائن کی مالیت اربوں روپے ہے اور مرمت کے لیے نئے آلات اور پرزہ جات بھی اربوں روپے میں خریدے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ یونٹ تھری بند ہونے کے بعد کے الیکٹرک نے مہنگے فرنس آئل سے چلنے والے پرانے پاور پلانٹ سے بجلی پیدا کرنا شروع کر دی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »