“سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد بلاول زرداری کا “مٖضہکہ خیز ٹویٹ

کراچی :  سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اہل اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دئیے جانے پر مختلف رہنماﺅں کی جانب سے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

لیکن پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سب سیاستدانوں پر بازی لئے گئے ہیں اور ان کے ٹویٹ سے  ہنسی کا طوفان برپا ہو گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ”اے ٹی ایم خراب ہے“ اور اس کیساتھ ہی انہوں نے ”ترین آﺅٹ“ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کر دیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.