Latest news

افسوس ہے کہ خان صاحب نے پارلیمنٹ کو کام سے روک رکھا، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ آصف زرداری اپنے نظریے اور اصولوں پر سمجھوتا نہیں کریں گے، پیپلز پارٹی 18 ویں ترمیم پر سمجھوتا کرنے کو تیار نہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو ٹیکسوں کے طوفان میں دبایا گیا، حقوق صلب کرنے کی اجازت دی ہے  اور نہ دیں گے، 50 لاکھ گھر بنانے والوں کے دعویداروں نے ایک سال میں لاکھوں گھر گرادیے، ہر ادارے کو اپنا کام کرنا پڑے گا،  افسوس ہے کہ خان صاحب نے پارلیمنٹ کو کام سے روک رکھا ہے،  حکومت اور نیب کے پاس ہمارے خلاف کوئی ثبوت نہیں،  ابھی تک میڈیا ٹرائل چل رہا ہے، مزید انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا ہر جمہوری سطح پر ساتھ دیں گے،  کبھی بھی جمہوریت کو نقصان پہنچانے والا کام نہیں کریں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.