Latest news

لاڑکانہ : پی ٹی آئی اور ان کے اتحادی جمہوری انسانی حقوق پر حملہ کر رہے ہیں، بلاول بھٹو

لاڑکانہ : پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ1973 کے آئین اور 18 ویں ترمیم  کیلئے  کارکنوں نے قربانیاں دیں،  پی ٹی آئی اور ان کے اتحادی جمہوری انسانی حقوق پر حملہ کر رہے ہیں، ایک سال سے جمہوری انسانی حقوق پر حملے ہو رہے ہیں، انہوں نے  کہا کہ  بینظیر بھٹو قتل کیس میں ہمیں آج تک انصاف نہیں ملا، سلیکٹڈ حکومت عوام کے دکھ درد کا احساس نہیں کرتے، سلیکٹڈ حکومت کبھی عوام کو فائدہ نہیں دیتی،  موجودہ حکومت عوام کے معاشی حقوق سلب کرنا چاہتی ہے،  پیپلز پارٹی ایسے منصوبے لے کر آئی جو غریب کیلئے ہوں، عوام دوست معاشی پالیسیاں صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہیں، ہم نے عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ کرنا ہے ، ہم نے مل کر سہولتکاروں  کو گھر بھیجنا ہے،  جانتے ہیں کہ کیسے کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کرنا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.