ملزم عمران محلے دارتھا،اس کے علاوہ کوئی تعلق نہیں :حاجی امین

زینب کے والدحاجی امین کا کہناہے کہ ملزم عمران محلے دارتھااس کے علاوہ کوئی تعلق نہیں، ہم نے اسے پکڑکرپولیس کے حوالے کیا،زینب کے معاملے میں جوٹیمیں کام کررہی تھیں اس میں میر ے رشتہ داربھی شامل  تھے۔حاجی امین کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں بولنے نہیں دیاگیا وہاں ملزم عمران تک رسائی کا مطالبہ کرنا تھا،ہم اس سے سوالات کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کے بعدشہبازشریف نے میٹنگ کاکہالیکن نہیں کی وہ میرا ہاتھ پکڑکرلے گئے،میرا ان سے مطالبہ تھا کہ مظاہرین کے خلاف مقدمات ختم کئے جائیں۔حاجی امین کہتے ہیں کہ پولیس کی طرف سے جو تعاون ملناچاہیے تھا ویسابھرپورتعاون نہیں ملا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.