فیصلہ سنانے سے قبل عدالت کا کمراہ لوگوں سے کھچا کھچ بھر گیا ،پولیس کی بھاری نفری تعینات

اسلام آباد :  فیصلہ آنے سے کچھ دیر قبل سپریم کورٹ میں کورٹ روم نمبر 1 کا دروازہ کھولا گیا فورا ہی  کورٹ روم لو گوں سے بھر گیا اور تل دھرنے کو جگہ نہ رہی جس کے بعد حالات کو قابو میں رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ سنائے جانے سے کچھ دیر قبل کورٹ روم نمبر 1 کو کھولا گیا تو مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور وکلاءکے علاوہ دیگر لوگ بھی کورٹ روم میں داخل ہو گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے کمرہ عدالت کھچاکھچ بھر گیا۔

حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کورٹ روم نمبر ایک کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ سپریم کورٹ کی عمارت کے گرد خاردار تاروں میں اضافہ کرنے کے علاوہ 700 پولیس اہلکار بھی تعینات کر دئیے گئے ہیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.