شہبازشریف وزیراعظم بننے کیلئے ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں،اعتزاز احسن

پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شہبازشریف وزیراعظم بننے کیلئے ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں،عوام نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ہے، دونوں بھائیوں کی آپس میں چپقلش چل رہی ہے، ان کو اب کوئی نہیں بچا سکتا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ شہباز شریف راحیل شریف کے طیارے پر سعودی عرب گئے، اب سعودی عرب والے شریف خاندان کےلئے کچھ نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کے خوف سے نواز شریف بھی سعودی عرب پہنچ گئے، دونوں بھائیوں میں چپقلش چل رہی ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنمانے کہا دیکھنا یہ ہے کہ شریف برادران سعودی عرب میں کیا کر رہے ہیں لیکن دونوں بھائیوں کو کسی نے نہیں بلایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ہے جبکہ شہباز شریف وزیراعظم بننے کے لئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.