Daily Taqat

بنوں: بس اسٹیشن پر دھماکے میں پولیس اہلکار شہید، 13 زخمی

بنوں میں جنرل بس اسٹیشن کے قریب دھماکہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق بنوں میں جنرل بس اسٹیشن پر کھڑی پولیس وین کے قریب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔ تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریمورٹ کنٹرول بم سے کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق دھماکے کی جگہ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »