کراچی میں نئے سال پہلی بینک ڈکیتی، ڈاکو26 لاکرزکا سامان لوٹ کر فرار

کراچی میں نئے سال کی پہلی بینک ڈکیتی کے دوران ڈاکوﺅں نے 26 لاکرز کے تالے کاٹ کر سامان لوٹ لیااور سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی ساتھ لے گئے۔کراچی میں نئے سال کی پہلی بینک ڈکیتی کی واردات رضویہ سوسائٹی میں ہوئی جہاں ڈاکوﺅں نے رات گئے ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنایا اور 26 لاکرز کے تالے کاٹ کر سامان لیا ، ڈاکو سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی ساتھ لے گئے ، پولیس کا کہناہے کہ بینک ڈکیتی میں سیکیورٹی گارڈملوث ہے، جس کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.