Daily Taqat

کیمیکلز اور فلیورز سے بنی مشروبات پر پھلوں کی تصاویر لگانے پر پابندی عائد

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کیمیکل اور فلیورز سے بنے مشروبات پر پھلوں کی تصاویر لگانے پر پابندی عائد کر دی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ دنوں ایک اہم فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت ذائقے دار ڈبوں کے دودھ پر پابندی عائد کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈیری ڈرنکس پر پابندی کے بعد مارکیٹ میں بکنے والے جوسز کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد کیمیکل اور فلیورز سے بنے مشروبات پر پھلوں کی تصاویر لگانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عثمان کا کہنا ہے کہ پھلوں کے نام پر بکنے والے کاربونیٹڈ اور نان کاربونیٹد فیلورڈ ڈرنکس قدرتی غذائیت نہیں رکھتے، پھلوں کی جگہ کیمیکلز اور فلیورز سے بنی فلیورڈ ڈرنکس غذائیت سے خالی ہوتی ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ خالی کیلیوریز پر مشتمل کاربونیٹڈ اور فلیورڈ ڈرنکس کا نشوونما پر کوئی مثبت اثر نہیں ہوتا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »