امریکی چیزوں پر پابندی لگادیں اور سوشل بائیکاٹ کریں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اداروں کو تباہ کرنے کے لئے دشمن سازشیں کرتا پھر رہا ہے۔ الیکشن کا مسلہ کوئی مسلہ نہیں اگر  مسلہ ہے تو وہ قوم کی بقاء ہے، یہ سسٹم فیل ہوگیا ہے۔

لاہور میں علما کے اعزاز میں دیئے گئےعشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ ہمارے مدرسے اور خاندان کو خطرہ ہے نہ سیاست دان اور نہ فوج اس قوم کو بچاسکتی ہے، صرف مسجد ہی بچا سکتی ہے۔ لبرل اور سیکولر مغرب کے ایجنٹ ہیں جو لڑا رہے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جو ایم ایم اے میں شامل نہیں ہوئے انکے پاس جرگے کی صورت میں جائیں گے۔ میرا مطالبہ ہے کہ سب ملکر امریکی چیزوں پر پابندی لگادیں اور سوشل بائیکاٹ کریں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ سترہ دسمبر کو کراچی میں ملین مارچ ہوگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.