[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

آپریشن ردالفساد،بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے 11 دہشتگردبھاری اسلحہ سمیت گرفتار

[mashshare]

ڈیرہ بگٹی: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی اور سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاعات پرکارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 11 دہشتگردوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی اور سکیورٹی اداروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیںاورسرچ آپریشن کے دوران کالعدم جماعت کے 11 دہشتگردوںگرفتارکر لیا ،ان دہشتگردوں کا تعلق کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) سے ہے جن کو سنی شوران سے حراست میں لیاگیا،گرفتار دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہواجبکہ قلعہ سیف اللہ میں آپریشن کے دوران برآمدآئی ای ڈیزناکارہ بنادی گئیں،ڈیرہ بگٹی الیاس نلاسے سرچ آپریشن میں بڑی تعدادمیں اسلحہ بھی برآمدکیا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.