بلوچستان کبھی پاکستان سے علیھدہ نہیں ہوسکتا

وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ گزشتہ روز دو سو فراری سرنڈر کر کے قومی دھارے میں آئے، آئندہ آنے والے دنوں میں بھی بھٹکے ہوئے نوجوان قومی دھارے میں آئینگے ۔ بلوچستان کی پاکستان سے تقسیم کا تصور نہیں کیا جاسکتا ۔
وزیر اعلی بلوچستان نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی ۔ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔
عبدالقدس بزنجو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بھٹکے ہوئے نوجوان قومی دھارے میں آ رہے ہیں ۔ پاکستان سے بلوچستان کی علحیدگی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ۔
وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ راو انوار نے ملک سے فرار کے لیے بلوچستان کا راستہ اختیار کیا تو گرفتار ہو جائے گا ۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کے طلبہ کی اسکالرشپس ، حب ڈیم و دیگر ایشو پرآصف زرداری سےملاقات کی تھی ۔ اگر نواز شریف بھی دعو کرتے ہیں تو وہ ضرور غور کرینگے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.