وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتمادپر بلوچستان کی سیاست میں ہلچل،حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس طلب

وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتمادپر بلوچستان کی سیاست میں ہلچل مچ گئی اور سردار ثنا اللہ زہری نے اتحادیوں کا اجلاس طلب کر لیابلوچستان میں حکومتی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اور14 باغی ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ سردار ثنا اللہ زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی، تحریک عدم اعتماد سابق ڈپٹی سپیکر قدوس بزنجو نے جمع کرائی جس پر ق لیگ سمیت 14 ارکان اسمبلی کے دستخط ہیں۔جبکہ دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں نے بھی اجلاس طلب کر لیا جس میں 14 منحرف ارکان اسمبلی شرکت کریں گے،سابق ڈپٹی سپیکر قدوس بزنجوکا کہناتھا کہ بلوچستان میں فنڈز کا صحیح استعمال نہیں کیا جا رہا ہے،ثنا للہ زہری من پسند افراد کو نواز رہے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.