Daily Taqat

آزاد کشمیر: وادی نیلم کے اوپر بنایا گیا پل سیاحوں کے رش کے باعث ٹوٹ گیا، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

آزاد کشمیر میں وادی نیلم کے مقام پر پہاڑی نالے کے اوپر بنایا گیا پل سیاحوں کے رش کے باعث ٹوٹ گیا۔ بچوں اور خواتین سمیت 25 سے زائد افراد تیز رفتار نالے میں بہہ گئے، ہلاکتوں کا خدشہ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پہاڑی نالے جاگراں کے اوپر بنے کنڈل شاہی پل پر کثیر تعداد میں سیاح موجود تھے، وزن زیادہ ہونے کے باعث پل ٹوٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 25 سے زائد سیاح نالے میں گر گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گرنے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے اور پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث اکثر افراد بہہ گئے ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نالہ بہت تیزاور ٹھنڈا ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ واقعہ پیش آنے کے فوری بعد حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »