Latest news

حیدرآباد میں نوجوان ڈپٹی کمنشر لڑکی تعینات

حکومتِ سندھ نے عائشہ ابڑو کو حیدرآباد کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر مقرر کردیا۔عائشہ ابڑو سندھ کی تاریخ میں مقرر ہونے والی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر ہیں جبکہ مجموعی طور پر پاکستان کی تیسری خاتون ڈپٹی کمشنر ہیں۔ اِس سے قبل وہ محکمہ توانائی میں ڈپٹی سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہی تھیں، حکومتِ سندھ نے عائشہ ابڑو کا تبادلہ کرکے اُن کو حیدرآباد میں ڈپٹی کمشنر مقرر کردیا ہے۔حکومتِ سندھ کی جانب سے عائشہ ابڑو کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.