عائشہ گلا لئی نے ریفرینڈم کا اعلان کر دیا

پشاور : پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی رکن  عائشہ گلالئی نے فاٹا اصلاحات پر ہر ایجنسی میں ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کر دیا،  فاٹا ریفارمز کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ فاٹا اصلاحات پر لوگوں کی رائے بیلٹ بکس کے ذریعے لی جائے اورفاٹا کے مستقبل کا فیصلہ عوام پر چھوڑا جائے۔
تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ سے کیا جائے گا، جلد بازی  سے فیصلوں کے نتائج خطرناک ہوں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.