چیف جسٹس کچھ توجہ خیبر پختونخوا اور سندھ پر بھی دیں,مریم نواز
مریم نواز نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار پر طنز کے نشتر برساتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ توجہ سندھ اور خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں بھی دے دیں۔پنجاب کے ہسپتالوں کی حالت بہت بہتر ہے اس لئے سندھ اور خیبرپختونخوا سے لوگ علاج کے لئے پنجاب کے ہسپتالوں میں آتے ہیں ۔ہفتہ کے روز مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چیف جسٹس پاکستان سے التماس کرتے ہوئے کہا کہ ان کو چاہئے کہ پنجاب کے ہسپتالوں کے معائنے کرنے کے بعد کچھ توجہ سندھ اور خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں کی طرف بھی دے دیں ۔