Daily Taqat

مردان : عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے سیکریٹری ارباب اعجاز پرقاتلانہ حملہ

چارسدہ : میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے سیکریٹری ارباب اعجاز پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ محفوظ رہے۔ذرائع  کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالولی یونیورسٹی مردان کے سیکریٹری ارباب اعجاز پشاور سے مردان ڈیوٹی کے لئے جا رہے تھے کہ چارسدہ میں سردریاب کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار4 افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں ارباب اعجاز کی گاڑی میں 6 گولیاں لگی تاہم وہ اس قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے، جبکہ سٹی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہدرج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »