Daily Taqat

وزیراعظم عمران خان پر حملے کی کوشش ناکام

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان پر حملے کی کوشش ناکام ،بنی گالہ کے جنگل سے 4 مبینہ دہشتگردوں کو بھاری اسلحہ سمیت گر فتار کرلیا گیا۔ذرائع  کے مطابق تقر یبا ً 3 ماہ کے دورا ن وزیراعظم عمران خان پردوسرے قاتلانہ حملہ کر نے کی منصوبہ بندی کو قانو ن نافذ کر نے وا لے ایک ادارے نے نا کا م بنادیا ۔الیکشن مہم 2018ء کے دورا ن بنی گالہ کے جنگل سے5 مبینہ دہشتگردوں کو بھاری اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد سمیت گر فتار کیا گیا تھا جن کی نشا ندہی پر انکے مزید 2 ساتھیوں کو گر فتار کیا گیا جن کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا۔دورا ن تفتیش انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد سے سکیورٹی فو رسز الر ٹ ہو گئی تھیں ۔ دوروز قبل قانون نافذ کرنے والے ادارے نے وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی خفیہ اطلا ع پر بنی گالہ کے جنگل میں بڑے پیما نے پر سرچ آپریشن کیا تو مذکورہ 4 مبینہ د ہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »