برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے پر قا تلانہ حملہ

لندن : برطانیہ  کی وزیر اعظم تھریسامے پر دہشتگردوں نے قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش کی جس کے جواب میں سیکیورٹی کے اہلکاروں نے دہشتگردوں کی اس سازش کو ناکم بنا دیا ۔ برطانوی پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی طرف سے 10 ڈاو¿ننگ سٹریٹ میں واقع وزیراعظم کی رہائش گاہ پر بم حملے کے بعد افراتفری پھیلانے کا ناکام منصوبہ بنایاگیا اور اسی افراتفری کے دوران وزیراعظم کو ہلاک کرنے کی سازش بھی کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق پولیس  کے اہلکار اور داخلی سلامتی کا انٹیلی جنس ادارہ گزشتہ چند روز سے اس مبینہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ 12 ماہ کے دوران وزیراعظم پر 9 قاتلانہ حملوں کی سازشیں کی گئیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.