بیک وقت تین طلاقوں کوقابل سزاجرم قراردیاجائے ،چیئرمین ڈاکٹرقبلہ ایاز

رپورٹ: وسیم عباسی…اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایازنے کہا ہے کہ تین طلاقوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ بیک وقت تین طلاقوں کو قابل سزا جرم قرار دیاجائے۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی آئی نے تین طلاقوں کے معاملے پر اپنی سفارشات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے،تین طلاقوں پربھارتی سپریم کورٹ نے بھی پابندی لگائی ہے۔

نئے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کے مطابق کونسل حکومت سے ان سفارشات پر عملدرآمد کیلئے یقینی طور پر پارلیمنٹ میں بھی لے جائے گی۔

ان سفارشات میں سے ایک اہم سفارش جس پر کونسل عملدرآمد چاہتی ہے وہ بیک وقت تین طلاقوں کو جرم قرار دیتی ہے۔تین طلاقیں ایک ایسا عمل ہے کہ جس میں مسلمان شوہر اپنی بیوی کو تین بار ’طلاق‘کا لفظ کہتا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.