Daily Taqat

ٹندو محمد خان روڈ پر ڈمپر اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق

ٹندو محمد خان روڈ پر ڈمپر اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حیدر آباد میں ٹنڈو محمد خان میں تیز رفتار ڈمپر اور سوزوکی وین میں تصادم ہوا ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں حیدرآباد سے ٹنڈو محمد خان جانے والے ڈمپر نے مخالف سمت میں آنے والی سوزوکی کو اڑادیا۔ سوزوکی میں ٹنڈو محمد خان کی خواتین سوار تھیں جو مختلف اشیا فروخت کرنے کیلئے حیدر آباد جا رہی تھیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »