Daily Taqat

اسما قتل کیس، گرفتار ملزم نے عدالت کے سامنے جرم کا اعتراف کر لیا

مردان میں 4 سالہ بچی اسما کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم نے عدالت کے سامنے جرم کا اعتراف کر لیا۔
ذرائع کے مطابق 4 سالہ اسما کے قاتل کو عدالت میں پیش کیا گیا ،دوران سماعت ملزم نے سینئرسول جج عاصم ریاض کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ۔
واضح رہے کہ 4 سالہ اسما کے قاتل 25 روز بعد ڈی این اے ٹیسٹ میچ ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا، 15 سالہ ملزم مردان کے ریسٹورنٹ میں کام کرتا تھا، ملزم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کھیتوں میں پھینک دیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »