Daily Taqat

عاصمہ جہانگیر جب وکالت کے شعبے میں آئیں تو انہیں مرد وکلا کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا: ناصرہ جاوید اقبال

ناصرہ جاویداقبال نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کا انتقال پاکستان کی خواتین کیلئے بہت بڑا نقصان ہے انہوں نے ساری زندگی خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ۔
ناصرہ جاوید اقبال نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر جب وکالت کے شعبے میں آئی تو انہیں مرد وکلا کی جانب سے بہت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ خواتین اس شعبے میں نہ آئیں لیکن انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کل توٹی وی وی پر بات کر رہی تھی مجھے ان کے انتقال کی خبر یقین نہیں آ رہا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »