Daily Taqat

قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے کل چیئر مین نیب جاوید اقبال کو طلب کر لیا

اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے کل چیئر مین نیب جاوید اقبال کو طلب کر لیا ۔  قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس چیئر مین کمیٹی چودھری اشرف کی صدارت میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئر مین نیب کو طلب کر کے منی لانڈرنگ الزامات کا جائزہ لیا جائے گا ۔اس سے قبل رکن قائمہ کمیٹیرانا حیات نے منی لانڈرنگ کے الزامات پر پوائنٹ آف آرڈر جمع کرایا تھا ،کل ان کے پوائنٹ آف آرڈر کا جائزہ لیا جائے گا ۔واضح رہے کہ نواز شریف پر بھارت میں 4.9ارب منی لانڈرنگ کا الزام لگا تھا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »